اسلام آباد اور اسکے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.8 ریکارڈ

Earthquake tremors felt in Islamabad and its surroundings

اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد اور اس کے اطراف میں پیر کی دوپہر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں، دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز کشمیر کا شمال مغربی حصہ تھا جب کہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ ہنزہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ا بتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

READ  شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنیوالے 14 خوارج ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں