بجلی صارفین کے لیےبری خبر،ایک ماہ کے لیے بجلی فی یونٹ 2 روپے 88 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے، جس سے صارفین پر 29 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
سی پی پی اے نے اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے، جس پر سماعت 26 نومبر کو ہوگی۔
درخواست کے مطابق اکتوبر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 10 ارب 35 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی، جبکہ بجلی کی پیداوار پر مجموعی فیول لاگت 114 ارب 13 کروڑ روپے رہی۔
اکتوبر کے لیے ریفرنس فیول چارجز 7 روپے 86 پیسے فی یونٹ مقرر تھے۔ بجلی کی پیداوار میں ہائیڈل کا حصہ 26.23 فیصد، مقامی کوئلے کا 12.66 فیصد اور درآمدی کوئلے کا 14.60 فیصد رہا۔
درخواست کے مطابق مقامی گیس سے 10.15 فیصد، آر ایل این جی سے 7 فیصد، نیوکلیئر ذرائع سے 19.45 فیصد جبکہ سولر سے 0.92 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
مجوزہ اضافے کا اطلاق ملک بھر کے صارفین بشمول کے الیکٹرک کے صارفین پر ہوگا۔ نیپرا اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گا۔






تبصرے بند ہیں