خیبرپختونخوا پولیس نے تحریک انصاف کے 3 سینئر رہنماؤں تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کو پشاور ہائیکورٹ کے کے باہر سے حراست میں لیا گیاہے ۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے ریڈیو پاکستان پشاور حملہ کیس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تینوں رہنماؤں کی ضمانت خارج کر دی تھی ، ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے کامران بنگش اور عرفان سلیم کو حراست میں لیا، وکلا نے کامران بنگش اور عرفان سلیم کو پولیس کی حراست سے چھڑوا لیا تھا۔
جس کے بعد پشاور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت کیلئے رجوع کیا، عدالت نے تینوں افراد کی 23 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ۔
چیف جسٹس نے دوران سماعت استفسار کیا کہ کیا درخواستگزار ملزمان عدالت میں موجودہیں؟ جس پر وکلا نے کہا کہ جی تینوں ملزمان موجود ہیں۔
وکیل درخواستگزار نے کہا کہ ملزمان تیمورسلیم جھگڑا،کامران بنگش،عرفان سلیم کو ریڈیو پاکستان کیس میں نامزد کیا گیا، آج انسداددہشتگردی عدالت میں ضمانت درخواستوں پرسماعت ہوئی،ملزمان کی ضمانت درخواستیں خارج ہوئی ہیں۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ان کوکب نامزدکیاگیاہےکیس میں؟ درخواستگزار نے کہا کہ ریڈیوپاکستان کیس میں ملزمان پہلےنامزدنہیں تھے،28فروری2026کوملزمان کوکیس میں نامزدکیاگیا۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو 29 اکتوبر کو لاہور کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا تھا، انہیں بھی تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا تھا ۔






تبصرے بند ہیں