پاکستان کے وفاقی پنشن نظام میں اصلاحات کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے 50 کروڑ ڈالرقرض کی منظوری دےدی،قرض کی رقم پنشن نظام کو پائیدار بنانے اور قومی خزانے پر اخراجات کا دباؤ کم کرنے کیلئے استعمال کی جائے گی۔
اے ڈی بی کےمطابق پاکستان کے سالانہ پنشن اخراجات ایک ہزار ارب روپے سے تجاوز کرچکے ہیں،جبکہ 2016 سے اب تک وفاقی پنشن اخراجات میں تقریباً پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔
اے ڈی بی کا قرض پنشن اصلاحاتی منصوبے کے پہلےمرحلے پر خرچ ہوگا،جس کے تحت جولائی 2024 سے بھرتی ہونے والے وفاقی ملازمین کیلئے نئی پنشن اسکیم لازمی قرار دی گئی ہے۔
نئی اسکیم کے تحت ملازمین اور حکومت دونوں پنشن فنڈ میں اپنا حصہ جمع کرائیں گے، جبکہ پنشن نظام کو جدید بنانے کیلئے ڈیجیٹل نظام بھی متعارف کرایا جائے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کےمطابق اصلاحات کےذریعے پنشن معاملات میں شفافیت، انتظامی نظام اور پنشنرز کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔
اے ڈی بی کاکہنا ہےکہ پنشن اخراجات میں بچت سے ترقیاتی اور عوامی فلاح کے منصوبوں کیلئے مزید وسائل دستیاب ہوسکیں گے۔






تبصرے بند ہیں