فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، علاقائی سلامتی اور امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اورخطے کی بدلتی جغرافیائی و سیاسی صورتحال پرگفتگو کی گئی۔
ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مختلف امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پرفیلڈ مارشل عاصم منیر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مسلسل رابطوں اور باہمی اعتماد کی اہمیت پر زور دیا،پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی رابطہ کاری کو بھی اہم قرار دیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےعلاقائی امن و استحکام کےلیے پاکستان کےتعمیری کردار کو سراہا اورپاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔






تبصرے بند ہیں