اسلام آباد میں مارکیٹس اور مالز رات 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

Notification issued to close markets and malls in Islamabad at 8 pm

اسلام آباد میں آج سے مارکیٹس اور مالز رات 8 بجے بند ہوں گے، میڈیکل اسٹورز، اسپتال پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی پابندیاں یکم جون 2026 سے نافذ ہوگئی ہیں۔ فارمیسیاں، اسپتال، میڈیکل اسٹورز پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، ریسٹورنٹس، فوڈ آؤٹ لیٹس، تندور ، کریانہ، سبزی، پھل اور بیکری شاپس بھی رات 10 بجے بند ہوں گی۔

شادی ہالز اور مارکیز رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

READ  ملک میں بارشوں سے مزید 10 اموات، ہلاکتوں کی تعداد 252 ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں