صدر آصف زرداری جرمنی کے سرکاری دورے پر برلن روانہ، گورنر پنجاب نے الوداع کہا

President Asif Zardari leaves for Berlin on official visit to Germany

صدر مملکت آصف علی زرداری جرمنی کے سرکاری دورے پر برلن روانہ ہوگئے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ایئر پورٹ پر انھیں الوداع کہا۔

ایوان صدر اسلام آباد کے مطابق صدر مملکت یہ دورہ جرمنی کے صدر کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

صدر زرداری کا دورہ جرمنی 23 سال بعد کسی بھی پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہ ہوگا۔

رواں برس پاکستان اور جرمنی سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں۔

صدر مملکت اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ جرمن صدر اور حکومتی عہدیداران سے ملاقات کریں گے۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی وعالمی صورتحال اور معاشی وتجارتی تعاون پر بات ہوگی۔

READ  پاک افغان ایڈیشنل سیکرٹری مذاکرات: پاکستان کا افغان سرزمین پر دہشتگردوں کیخلاف کارروائی پر زور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں