انگلینڈ کی دھواں دار بیٹنگ، سری لنکا کو 430 رنز کا ہدف

سہ فریقی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو جیت کےلیے 430 رنز کا ہدف دے دیا۔

راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ون ڈے کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹوٹل کا ریکارڈ رکھنے والی انگلینڈ کی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف 4 وکٹوں پر 429 رنز بورڈ پر سجادیے۔

دونوں ٹیموں کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز اور انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دی تھی۔

READ  انگلینڈ کے جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں