سوڈان اور جنوبی سوڈان کے متنازع علاقے ابیئی پر ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 153 ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابیئی کے قائم مقام وزیرِ اطلاعات یوہانا اکول نگور کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے سے کئی دکانیں اور اسٹالز بھی جل کر خاکستر ہوگئے۔
نہوں نے کہا کہ پیر کو ہوئے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 153 ہوگئی ہے۔
ابیئی کے قائم مقام وزیرِ اطلاعات نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔






تبصرے بند ہیں