اسلام آباد: 12 سالہ لڑکی کو بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا

Two suspects who blackmailed a 12-year-old girl sentenced

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 12 سالہ لڑکی کو بلیک میل کرنے کے کیس میں 2 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔

ملزمان پر مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

کیس کا فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے سنایا، سیکشن 22 کے تحت دونوں ملزمان کو 7، 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
سیکشن 24 کے تحت ملزمان کو 3، 3 سال قید اور 10، 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

اس کیس سے متعلق بچی کے والد کی مدعیت میں این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔

READ  ایران کا کلسٹر بموں سے لیس خیبر شکن میزائلوں سے تل ابیب پر حملہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں