بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کو اپنی آنے والی فلم ’رامائن‘ کی تشہیر کے دوران دسہرہ کے پیغام میں غلطی کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد اداکار نے معذرت کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور نے 20 اکتوبر کو کولکتہ میں دسہرہ کی تقریب میں فلم کی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے برائی پر اچھائی کی فتح کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاہے برائی کتنی ہی طاقت ور کیوں نہ ہو، آخر میں اچھائی اور ایمانداری ہی ختم ہو جاتی ہے۔
رنبیر کپور دراصل یہ کہنا چاہتے تھے کہ آخرکار اچھائی کی برائی پر فتح ہوتی ہے، تاہم زبان پھسلنے کے باعث ان کے الفاظ کا مفہوم بالکل الٹ ہو گیا۔
ان کی تقریر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جہاں صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
بعد ازاں چنئی میں فلم کے گیت کی تقریب کے دوران رنبیر کپور نے اس واقعے پر معذرت کر لی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز دسہرہ کی تقریب میں پیش آنے والے واقعے پر معافی مانگنا چاہتا ہوں، کیونکہ میری زبان پھسل گئی تھی۔
اداکار نے اپنی کیفیت بیان کرنے کے لیے فلم ’راک اسٹار‘ کے گیت کے بول بھی دہرائے اور اپنی غلطی پر افسوس کا اظہار کیا۔






تبصرے بند ہیں