افغان طالبان کا آپریشن غضب للحق کی عارضی معطلی کی خلاف ورزی کا دعویٰ مضحکہ خیز قرار

Afghan Taliban's claim of violating temporary suspension of Operation Ghazbad-ul-Haqq termed ridiculous

پاکستان نے افغان طالبان کے ترجمان کا آپریشن غضب للحق کی عارضی معطلی کی خلاف ورزی کا د عویٰ مضحکہ خیز قرار دیدیا۔

وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی، افغان رجیم کے دعوے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

وزارت اطلاعات نے بتایاکہ پروپیگنڈے کا مقصد دہشت گردی کی کارروائیوں کا جواز پیداکرنا ہے، پروپیگنڈا شاید طالبان رجیم کے اندر موجود مخالفین کی طرف سے بھی شروع کیا جاسکتا ہے،

وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان واضح کرچکا ہےکہ کسی بھی کارروائی پرعارضی وقفہ ختم ہوجائےگا اور دہشت گردکارروائیوں، سرحدپار سےحملوں کا پوری طاقت سے جواب دیا جائےگا۔

یاد رہے کہ عید الفطر کے احترام اور برادر اسلامی ممالک کی درخواست پر آپریشن غضب للحق عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وزیر اطلاعات نے کہا تھا کہ سعودی عرب ، ترکیے اور قطر کی درخواست پر کارروائیاں روکی گئیں، آپریشن 24مارچ کی درمیانی رات تک رکا رہےگا۔

READ  پاکستان کے خلاف جو بھی اسلحہ اٹھاتا ہے وہ دہشتگرد ہے: سہیل آفریدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں