فرانس: رواں ماہ شامونڈا وائرس سے ایک مریض ہلاک

One patient died from the Chamonda virus this month

فرانسیسی حکومت نے کہا ہے کہ رواں ماہ فرانس میں شامونڈا وائرس سے 1 مریض ہلاک ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ انسان میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
فرانسیسی حکومت کا کہنا ہے کہ موجودہ معلومات کے مطابق عام آبادی کی صحت کو اس وائرس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

فرانسیسی حکومت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ شامونڈا وائرس بنیادی طور پر گائے، بھیڑ اور بکریوں میں پایا جا تا ہے۔

READ  لاہور: بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم کو 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں