سہ فریقی سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑے ٹوٹل حاصل کرتے ہوئے انگلینڈ کو شکست دے دی۔
راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو جیت کےلیے 430رنز کا ہدف دیا جسے سری لنکا نے 8 وکٹیں گنوا کر حاصل کرلیا۔
راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
ون ڈے کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹوٹل کا ریکارڈ رکھنے والی انگلینڈ کی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف 4 وکٹوں پر 429 رنز بورڈ پر سجائے۔
انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے 116 گیندوں پر 202 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 21 چوکے اور 10 چھکے لگائے۔
دیگر کھلاڑیوں میں جو روٹ 69، ٹام بیٹن 50، بین ڈکٹ 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ول جیکس نے 66 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
سری لنکا کی جانب سے دنتھ ویلالاگے نے 2، لیاناگے اور ایستھا فرنینڈو نے ایک ایک وکٹ لی۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کا آغاز اچھا نہ تھا جہاں 23 کے مجموعے پر کمنڈو مینڈس اور پھر بغیر کوئی رن بنائے کپتان کوشل مینڈس بھی پویلین لوٹ گئے۔
ایسے میں اوشکا فرنینڈو اور پوون رنا نائیکے کے درمیان 166 رنز کی عمدہ پارٹنرشپ بنی جس نے سری لنکا کو جیت کی جانب گامزن کیا۔ اوشکا فرنینڈو 97 رنز بنا کر پویلین لوٹے جس کے بعد داسن شناکا نے پوون کا ساتھ دیا اور ٹوٹل 323 رنز تک پہنچا دیا۔
پوون رتنانائیکے 130 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے تاہم دوسری جانب داسن شناکا کا لاٹھی چارج جاری تھا، تاہم وہ بھی 97 رنز کی اننگز کھیل ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور 363 کے ٹوٹل پر آؤٹ ہوگئے۔
ایسے میں جنیتھ لیاناگے نے برق رفتاری کے ساتھ رنز بٹورے اور صرف 27 گیندوں پر 61 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح کی لیکر عبور کروادی۔
انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے 3، سیم کرن نے 2 جبکہ جیمی اوورٹن اور لیام ڈاسن نے ایک ایک وکٹ لی۔
دونوں ٹیموں کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز اور انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دی تھی۔






تبصرے بند ہیں