سعودی عرب کے زیر قیادت مشترکہ فورسز کا کہنا ہے کہ ریاض اور مدینہ منورہ میں حوثیوں کے 5 ڈرون حملے ناکام بنا دیے گئے۔
اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب بھیجے گئے 5 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب کی جانب آنے والے 4 ڈرونز کو مدینہ منورہ اور مشرقی صوبے کے علاقوں میں روک کر تباہ کیا گیا، جبکہ ایک اور ڈرون کو بھی مشرقی صوبے کی جانب آتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب اماراتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے شاہ فہد ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، یہ حملہ سعودی عرب کی خود مختاری، سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ ہے۔
اماراتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مملکت کی سلامتی کیلئے سعودی عرب کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔






تبصرے بند ہیں