لاہور: بیوی کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم

Death sentence given to criminal who killed wife

لاہور کی سیشن کورٹ نے بیوی کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر شوہر محمد اعظم کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت کے ساتھ 3 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔

پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ مجرم نے اپنی اہلیہ شبنم بی بی کا چھری کے وار سے گلا کاٹ دیا تھا، تھانہ کاہنہ پولیس نے 2025 میں مجرم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال نے کیس کا ٹرائل مکمل کیا اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد مجرم کو سزائے موت سنانے کا فیصلہ جاری کیا۔

READ  ڈاکٹر فرقد عالمگیر عمران خان کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ میں شامل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں