امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسر زیادتی کیس میں کتے کو بھی عدالت میں لے آیا

امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسر بریڈن پیٹرز عرف کلاویکولر زیادتی کیس میں اپنے کتے کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوگئے۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر عدالت پہنچتے وقت پٹے سے بندھا سفید کتا بھی ساتھ لایا، کتا عمارت میں داخل ہوا تو بھونکنا شروع کردیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 20 سالہ انفلوئنسر پیٹرز اورلینز ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیشی کے موقع پر سیاہ رنگ کا غیر موزوں سوٹ اور چشمہ پہنے ہوئے تھا۔ صحافیوں نے اس سے 2025 میں پیش آنے والے مبینہ واقعے اور کتے کو عدالت لانے کے بارے میں سوالات کیے، تاہم اس نے کوئی جواب نہیں دیا۔

پیٹرز پر زیادتی، جنسی تعلق قائم کرنے کے لیے مبینہ طور پر متاثرہ خاتون کو نشہ آور چیز دینے اور 21 سال سے کم عمر فرد کو شراب فراہم کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ اس کی پیٹرز سے ملاقات انسٹاگرام کے ذریعے ہوئی تھی اور بعد میں اسے انفلوئنسر کے سوشل میڈیا کے لیے ویڈیوز بنانے کے عوض معاوضہ دیا گیا، 23 مئی 2025 کو چیتھم میں پیٹرز کے خاندان کے گھر پر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

پیٹرز نے عدالت میں اپنے خلاف الزامات تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے خود کو بے قصور قرار دیا۔

عدالت نے ملزم کو متاثرہ خاتون سے دور رہنے اور سوشل میڈیا پر اس کے بارے میں کوئی پوسٹ نہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

READ  اگر کوئی سوچتا ہے ڈرا دھمکا کر اپنے فیصلے منوا لے گا تویہ اس کی بھول ہے: وزیراعلیٰ کے پی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں