بشریٰ بی بی کو اسپتال منتقل کرنے کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کرنےکی درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست میں طبی ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے اور فوری مستند اسپیشلائزڈ اسپتال منتقل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل میں ملاقات کے بعد بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی بشریٰ بی بی کا مکمل طبی ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے، انہیں طبی معائنے، علاج اور سرجری کیلئے تمام ضروری سہولیات بروقت فراہم کی جائیں اور فوری نگہداشت و علاج کیلئے کسی مستند اسپیشلائزڈ اسپتال منتقل کرنے کے انتظامات کیے جائیں۔

درخواست کے مطابق دس نومبر کو جیل میں ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کی صحت کی سنگینی سے آگاہ کیا، جبکہ پندرہ نومبر کو بشریٰ بی بی نے آنکھ کی ممکنہ سرجری سے متعلق بھی بتایا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاکہ بشریٰ بی بی کو آنکھ میں تکلیف اور دیکھنے میں مشکلات کا سامنا تھا، تاہم شکایت کے 7 سے 8 روز بعد جیل میں ڈاکٹر نے ان کا طبی معائنہ کیا۔

درخواست کے مطابق بشریٰ بی بی کو بتایا گیا کہ ان کی آنکھ کی اہم سرجری ہوگی اور اس سرجری کے نتیجے میں بینائی ضائع ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا۔

READ  نصیرآباد: ایری گیشن کالونی میں گٹر میں گر کر 2 بچیاں جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں