پنجاب کا نظام تعلیم تباہی کے دہانے پر، وزیرتعلیم کے اپنے حلقے میں اسکولز کا برا حال

وزیرِ تعلیم پنجاب کی جانب سے پنجاب میں تعلیمی انقلاب کے بڑے بڑے دعووں کے برعکس صوبے کے سرکاری اسکول وزیرِ تعلیم کی مبینہ ناقص کارکردگی کو منہ چڑھا رہے ہیں۔

پنجاب کا نظام تعلیم تباہی کے دہانے پر ہے۔ انتظام، انفراسٹرکچر اور رزلٹ سب کا برا حال ہے۔ حد تو یہ ہے وزیر تعلیم پنجاب کے اپنے حلقے کے سرکاری اسکولز کا برا حال ہے۔

رانا سکندر حیات کے حلقے میں بڑی تعداد میں طلبا نویں جماعت میں فیل ہوئے، ایک سرکاری اسکول میں 94 دوسرے میں 85 فیصد طلبا نہم جماعت میں ناکام ہو گئے۔ گورنمنٹ ہائی اسکول ہلہ کے6 فیصد طلبا پاس ہوئے۔

گورنمنٹ ہائی اسکول بلیر چک کے 85 فیصد طلبا نویں جماعت میں فیل ہوگئے، گورنمٹ گرلز ہائی اسکولز ہلہ قصور کی 77 فیصد طالبات فیل ہوگئیں۔ وزیر تعلیم کے حلقے کے کسی سرکاری اسکول میں 50 فیصد طلبا بھی پاس نہ ہوئے۔

گورنمنٹ ہائی اسکول ادھاں قصور کے 77 فیصد طلبا پاس نہ ہوسکے، گورنمنٹ ہائی اسکول سرائے مغل قصور کے 74 فیصد طلبا فیل ہوئے، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول خانکے موڑ کی 60 فیصد طالبات، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جمبر کلاں میں پچاس فیصد بچے بھی پاس نہ ہوئے۔

READ  بلوچستان حکومت کا نوعمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں