اسلام آباد کے 24 سرکاری تعلیمی ادارے 22 ستمبر سے بند کرنے کا فیصلہ

Decision to close 24 government educational institutions in Islamabad from September 22

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 24 سرکاری تعلیمی ادارے 22 ستمبر سے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق اضافی پولیس نفری کےلیے رہائش کا انتظام سرکاری اسکولوں میں کیا جارہا ہے، بند اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں فی الحال معطل رہیں گی۔

راولپنڈی میں تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں، اسلام آباد میں ٹریفک معمول کے مطابق ہے راستوں کے اطراف کنٹینرز موجود ہیں۔

اسلام آباد آنے اور جانے والے کسی راستے کو تاحال بند نہیں کیا گیا، سیکیورٹی کے پیش نظر ریڈ زون کو سیل کیا گیا ہے۔

READ  حج درخواستیں جمع کرنے کیلئے مجاز بینکوں کی برانچیں ہفتے کو کھلی رہیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں