کراچی:کے ایم سی کو کنٹونمنٹ علاقوں سے میونسپل ٹیکس وصولی روکنے کا حکم

KMC ordered to stop collecting municipal tax from cantonment areas

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کو کنٹونمنٹ علاقوں سے ایم یو سی ٹی وصولی سے روک دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ ملیرکے رہائشیوں سے بجلی بل میں میونسپل ٹیکس وصولی کے معاملے کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ملیر کنٹونمنٹ بورڈ پہلے ہی کنزرونسی ٹیکس وصول کررہا ہے، کے ایم سی نے بجلی کے بل میں میونسپل چارجز بھی شامل کردیے ہیں۔

درخواست گزار وکیل عثمان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ بیک وقت دو ادارے میونسپل ٹیکس وصول کررہے ہیں۔

عدالت نے کے الیکٹرک کوکنٹونمنٹ علاقوں سے بجلی بل کےذریعے ایم ی وسی ٹی وصولی روکنے کا حکم دیا اور میونسپل ٹیکس کی وصولی کنٹونمنٹ بورڈز کا اختیار قرار دیا۔

READ  بورڈ آف ریونیو پنجاب نے صوبے بھر میں علیمہ خان کی جائیدادوں اور زرعی رقبوں کی تفصیلات طلب کرلیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں