ہفتے میں کتنے دن تعلیمی ادارے کھلیں گے؟ نوٹیفکیشن جاری

کراچی: سندھ بھر میں اسکولوں کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، جس کے تحت ہفتہ میں پانچ روز تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے اسکولوں کے اوقات کار میں کمی کا سرکیولر جاری کردیا۔

سندھ بھر کے اسکول پہلے کی طرح ہفتہ میں پانچ روز تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

نئے اوقات کار فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور آئندہ احکامات تک جاری رہیں گے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق سابقہ سرکلر کی دیگر تمام شرائط اور ہدایات بدستور نافذ رہیں گی۔
محکمہ تعلیم سندھ کے ترجمان عاطف وگھیو نے تمام سربراہانِ تعلیمی اداروں اور متعلقہ فیلڈ افسران کو نئے اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اس سے قبل صوبائی وزیرِ تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے سوشل میڈیا پر تعلیمی اداروں کے اوقاتِ کار سے متعلق وائرل ہونے والے دستاویز کو مکمل طور پر جعلی اور گمراہ کن قرار دے کر مسترد کر دیا۔

وزیرِ تعلیم نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ دستاویز کے ذریعے عوام اور تعلیمی اداروں میں غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ جلد ہی اسکولوں کے اوقاتِ کار کا باضابطہ شیڈول جاری کرے گا۔ سردار علی شاہ نے عوام اور تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف سرکاری اعلانات پر ہی بھروسہ کریں۔

گذشتہ روز صوبائی وزیرِ تعلیم نے طالبات کی شکایت پر اسکولوں کے اوقاتِ کار میں ایک گھنٹے کی کمی کا اعلان کیا تھا۔

READ  گل پلازہ کی عمارت ناقابل استعمال قرار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں