امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کچرے کے ڈھیر سے اچانک گیس کا اخراج، دھوئیں کے بادل چھا گئے

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کچرے کے ایک بڑے ڈھیر سے اچانک زیرِ زمین گیس کا اخراج شروع ہوگیا، جس کے بعد فضا میں دھوئیں کے بادل پھیل گئے۔

واقعہ لاس اینجلس کاؤنٹی کے علاقے کاسٹیک میں واقع لینڈ فل میں پیش آیا، جہاں معمول کی کھدائی کے دوران زیرِ زمین جمع گیس خارج ہونے لگی۔

فائرڈیپارٹمنٹ کےمطابق متاثرہ حصے میں طویل عرصے سے کھدائی نہیں کی گئی تھی، گیس کےاخراج کے بعد قریبی علاقوں کےلیے انخلا کی ایڈوائزری جاری کردی گئی، جبکہ خطرناک مواد سے نمٹنے والی خصوصی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔

حکام کےمطابق متاثرہ علاقے میں ہوا کے معیار کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

READ  بلال اظہر کیانی نے خیبر پختونخوا میں راستوں کی بندش کو آئین کی خلاف ورزی قرار دیدیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں