مبینہ تشدد سے کمسن گھریلو ملازمہ فاطمہ اصغر کی ہلاکت، پوسٹمارٹم رپورٹ منظرعام پرآگئی

اسلام آباد پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں مبینہ تشدد سےجاں بحق ہونےوالی 13 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ اصغرکی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی،جس میں بچی پر مسلسل تشدد کی تصدیق ہوئی ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کےمطابق فاطمہ اصغر کے جسم پر تشدد کے باعث 20 بڑے زخم اور متعدد نشانات پائے گئے،پورا جسم تشدد کے باعث سوج چکا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بچی کو سر سے پاؤں کی انگلیوں تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا،شدید زخموں میں انفیکشن موت کی وجہ بنا،جبکہ جسم کے مختلف حصوں میں خون جمنے کے شواہد بھی ملے۔

پوسٹ مارٹم کےمطابق خون کے لوتھڑے دل اورگردوں میں بھی پائے گئے،بچی کے بائیں بازو پر پرانا خراب زخم اور سینے پر بھی پرانے تشدد کے نشانات موجود تھے۔

رپورٹ میں جسم پر جلنے کے نشانات بھی سامنے آئے، جو استری سے تشدد کیے جانے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

دوسری جانب ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بچی کو مبینہ طور پر تین سال سے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد بن اشرف کو بھی تشدد سے متعلق تمام معلومات تھیں، جبکہ بچی کے والد اصغر نے مبینہ طور پر سب کچھ جاننے کے باوجود خاموشی اختیار کیے رکھی

READ  نیوزی لینڈ: سیاسی رکن کی اپنے باتھ روم سے آن لائن میٹنگ میں شرکت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں