فیلڈ مارشل سے برطانیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں برطانیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک برطانیہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور برطانیہ کے دیرینہ دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ فوجی سطح پر دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اس موقع پر فیلڈ مارشل نے برطانیہ کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا، برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک افواج کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک افواج کی خدمات کا اعتراف کیا۔

پاکستان اور برطانیہ نے دفاعی تعاون اور فوجی تعلقات مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا، جی ایچ کیو آمد پربرطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

READ  ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ، جعلی ویڈیوز اور آواز کی پہچان کیسے ممکن ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں