ایران کا ایک بار پھر بحرین میں امریکی فوج کے ریڈار سسٹم پر ڈرون حملہ

ایران نے ایک بار پھر بحرین میں امریکی فوج کے ریڈار سسٹم پر ڈرون حملہ کردیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئربیس پر امریکی فوج کے ریڈار سسٹم کو جنگی ڈرونز سے نشانہ بنایا۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق امریکی فوجی ڈرونز کی ایرانی فضائی حدود میں مداخلت بدستور جاری ہے، یہ حملہ امریکی ڈرونز کی جانب سے ایران کی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزیوں کے جواب میں کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران نے ایک اور امریکی ڈرون الیکٹرانک وارفیئر کے ذریعے قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا تھا۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی ایم کیو ایم ون سیون زیرو ڈرون قبضے میں لے لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق امریکی ڈرون کو جزیرہ قشم کے جنوب میں الیکٹرانک وارفیئر کے ذریعے اتارا گیا، امریکی ڈرون کو بغیر کسی نقصان کے صحیح سلامت قبضے میں لیا گیا۔

READ  کراچی: واٹر سپلائرز کی ہڑتال کے باعث پانی کا سنگین بحران، سائٹ میں 1800 فیکٹریاں بند

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں