سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں تازہ کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک، ایک زخمی ہوگیا

سیکیورٹی فورسزکی خیبر پختونخوا کےضلع اورکزئی کےعلاقے پونگا بریج میں کارروائی کےدوران ایک دہشتگرد ہلاک، ایک زخمی ہوگیا۔

سیکیورٹی فورسزکی خیبرپختونخوا میں آپریشن عزم استحکام کے تحت فتنہ الخوارج کیخلاف بھرپورکارروائیاں جاری ہیں،سیکیورٹی فورسز نے 3 مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کے بعد بروقت کارروائی کی،جس میں ایک دہشتگرد ہلاک، جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

علاقےکی کلیئرنس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے آئی ای ڈی سمیت اسلحہ و گولہ بارود برآمدکر لیا، سیکیورٹی فورسزکی کارروائیوں سے دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کمزور اور انہیں شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

سیکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ،آخر ی دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

READ  حسن رحیم کا گانا ’پیچھے ہٹ‘ نیٹ فلکس کی نئی فلم میں شامل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں