اسحاق ڈار سے بنگلادیشی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے بنگلادیشی سینئر سرکاری ملازمین کے وفد نے ملاقات کی،جس میں پاکستان اور بنگلادیش کے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کےمطابق بنگلادیشی وفد پاکستان بنگلادیش نالج کوریڈور کے تحت ایگزیکٹو لیڈرشپ ٹریننگ پروگرام میں شرکت کے لیے پاکستان آیا ہوا ہے۔

ملاقات کےدوران اسحاق ڈار نےبنگلادیشی وفدکا گرمجوشی سے استقبال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور ثقافتی روابط کو اجاگر کیا۔
نائب وزیراعظم نےدوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے باہمی احترام،اعتماد اورخیرسگالی کی بنیاد پر تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسحاق ڈار نے تعلیم،پیشہ ورانہ تربیت اورادارہ جاتی تبادلوں کے فروغ میں نالج کوریڈور کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام حکمرانی اور انتظامی امور میں تجربات کے تبادلے میں معاون ثابت ہوگا۔

انہوں نےبنگلادیشی وفد کے لیے پاکستان میں نتیجہ خیز اور یادگار قیام کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

READ  چیچنیا پر ڈرون حملے پر رمضان قادریوف کا یوکرین کو سخت جواب دینےکا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں