گریمی ایوارڈز 2027 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا

موسیقی کے دنیا بھر میں معتبر ترین ایوارڈز گریمی 2027 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا، برطانوی گلوکارہ رے 11 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

امریکی گلوکارہ بیونسے نے اپنے میوزک کیریئر کی 100ویں گریمی نامزدگی حاصل کرکے ایک اور تاریخی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

نامزدگیوں میں امریکی گلوکار برونو مارس اور ٹیلر سوئفٹ بھی مختلف کیٹیگریز میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

اس سال گریمی ایوارڈز میں پہلی مرتبہ بہترین ایشین پاپ میوزک پرفارمنس کی کیٹیگری بھی شامل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 69ویں گریمی ایوارڈز کی تقریب 7 فروری 2027 کو امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقد ہوگی۔

READ  ایم 5 موٹر وے پر شگاف ڈالا جائےگا یا نہیں؟ کمیٹی تاحال فیصلہ نہیں کرسکی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں