ایم 5 موٹر وے پر شگاف ڈالا جائےگا یا نہیں؟ کمیٹی تاحال فیصلہ نہیں کرسکی

Will a crack be installed on the M5 Motorway or not

ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی میں کمی کے لیے موٹر وے پر شگاف ڈالنے کی تجویز پر فیصلہ تاحال نہ ہوسکا۔

شگاف ڈالنے یا نہ ڈالنے کی تجویز کا جائزہ لینے والی کمیٹی کے اراکین کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق کمیٹی کے اراکین اور ماہرین دن میں دو مرتبہ سیلاب کا جائزہ لیتے ہیں۔ ماہرین کی رائے پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب جلال پور پیر والا کے قریب سیلاب سے متاثرہ ملتان سکھر ایم 5 موٹر وے ساتویں روز بھی بند ہے۔

موٹر وےکو مزید نقصان سے بچانے کے لیے متاثرہ حصوں پر پتھر ڈالنے کا کام جاری ہے جبکہ متبادل راستوں سے ٹریفک رواں دواں ہیں۔

READ  ملتان: سیلاب سے 36 انچ کی گیس پائپ لائن متاثر، جلال پور میں ایم 5 موٹر وے پانچویں روز بھی بند

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں