متحدہ عرب امارات میں ملازمین کے لیے خوشخبری، 2027 میں تقریباً 46 فیصد کمپنیاں تنخواہوں میں اضافے کا ارادہ رکھتی ہیں،اوسط اضافہ 2.8 فیصد متوقع ہے۔
ریکروٹمنٹ ایجنسی کی 2027 سیلری گائیڈ کے مطابق بیشتر کمپنیاں ملازمین کی تنخواہوں میں ایک سے پانچ فیصد تک اضافہ کریں گی،جبکہ 42 فیصد ادارے تنخواہیں برقرار رکھیں گے۔
رپورٹ کےمطابق 3 ہزار درہم ماہانہ تنخواہ لینے والے ملازمین کو 84 درہم، 5 ہزار درہم تنخواہ والوں کو 140 درہم اور 10 ہزار درہم تنخواہ والوں کو 280 درہم اضافی ملنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ 42 فیصد کمپنیاں 2027 میں نئی بھرتیاں بھی کریں گی، جبکہ 32 فیصد ادارے ملازمین کی موجودہ تعداد برقرار رکھیں گے۔
نئی بھرتیوں میں اوسطاً 0.9 فیصد اضافے کی توقع ہے، جبکہ رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبوں میں ملازمتوں کے مواقع بڑھنے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔






تبصرے بند ہیں