کس پارٹی نے اپنے دور میں کیا کیا، اس کا موازنہ ہونا چاہیے، نواز شریف

صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا کہنا ہے کہ میرے دور میں ڈالر کا ریٹ 104روپے سے نہیں بڑھا، ہمارے دور میں بجلی کا بل 200 روپےآتا تھا، میرے دور میں آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ دیا تھا، کس پارٹی نے اپنے دور میں کیا کیا، اس کا موازنہ ہونا چاہیے۔

آزادکشمیر میں 100دن کے ترقیاتی پلان کے حوالے سے اجلاس سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران آزادکشمیر کے عوام کا جذبہ دیدنی تھا، ماضی کی تلخ یادوں کو بھلاکر ترقی کا نیاریکارڈ قائم کیا جائے، وزیراعظم شہباز شریف نے آزادکشمیرکوتمام وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

نواز شریف نے کہا کہ آزادکشمیر کا ماضی بہت دردناک ہے، آزادکشمیر میں ماضی کی حکومتوں نے ناقص سلوک کیا، آزادکشمیر میں سابق حکومتوں نے عوام سے بےحسی کا سلوک کیا ، آزادکشمیر کی قیادت میں خدمت کا جذبہ خوش آئند ہے، ہماری توجہ ہمیشہ ترقی پر ہوتی تھی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر میں کئی میگاپروجیکٹ لانا چاہتے تھے، آزادکشمیر میں موٹروے لانا چاہتے تھے، وزیراعظم شہباز شریف موٹروے منصوبےکو ترجیحی بنیادوں پر شروع کریں، آزادکشمیر میں ایسی حکومتیں آئیں جو اپنے وعدے بھول گئیں۔

نواز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 15،15 سال ایک جماعت کی حکومت بنتی رہی، انہوں نے کیا کیا؟ لواری ٹنل کا منصوبہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں شروع ہوا، مکمل نہیں ہوسکا تھا، لواری ٹنل منصوبہ مکمل کرنے کا انعام یہ ملا کہ ہماری حکومت چلی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں بجلی کا بل 200 روپے آتا تھا، ہمارے دور میں بجلی کی 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کوختم کردیا گیا تھا، میرے دور میں ڈالر کا ریٹ 104 روپے سے نہیں بڑھا، اسحاق ڈار کو شاباش ملنی چاہیے، میرے دور میں آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ دیا تھا، پچھلی حکومت واپس لے کرآئی، کس پارٹی نے اپنے دور میں کیا کیا، اس کا موازنہ ہونا چاہیے۔

READ  وانواتو میں 6.1 شدت کا زلزلہ

پاکستانتازہ ترین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں