آزاد کشمیر کوجو وسائل چاہیے ہوں گے، ہم حاضر ہیں،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں آزادکشمیر کی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں، آزاد کشمیر کوجو وسائل چاہیے ہوں گے، ہم حاضر ہیں۔

آزادکشمیر میں 100دن کے ترقیاتی پلان کے حوالے سے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو آزادکشمیر کے عوام کی خدمت کا موقع ملا، وزیراعظم آزاد کشمیر افتخارگیلانی نے جواعلانات کیے ،درکار وسائل فراہم کریں گے۔

شہبازشریف نے کہا کہ آزادکشمیر کوجو وسائل چاہیے ہوں گے،ہم حاضر ہیں، افتخارگیلانی منصوبوں کو شفاف طریقے سےمکمل کرائیں گے، اگلے ماہ بھمبر میں دانش اسکول کا افتتاح ہوگا۔ آزادکشمیر کے دیگر علاقوں میں بھی دانش اسکول قائم کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی وادی شہدا کےخون سے سرخ ہوچکی ہے، مقبوضہ کشمیر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، مقبوضہ کشمیر کے شہدا کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی، پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی،اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

اس سے قبل اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے کہا کہ ایسے منصوبے شروع کریں گےجو مکمل ہوں گے، عوام کی بہتری کیلئے منصوبے شروع کریں گے، منصوبوں پر فوری عملدرآمد کا آغاز ہوگا ، عوام کا کھویا ہوا اعتماد بحال کریں گے۔

افتخار گیلانی کا کہنا تھا کہ آئندہ 100دنوں میں کشمیری عوام کو کام ہوتا نظرآئے گا، مزید 6 شہروں میں گرین بسوں کا افتتاح ہوگا، سیاحتی مقامات کیلئے روڈ انفرااسٹرکچر پر توجہ دے رہے ہیں۔

وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ مضبوط پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے، پاکستان کو پوری دنیا میں مضبوط دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

READ  غزہ: غذائی امداد میں بڑی کٹوتی، 14 لاکھ افراد خوراک کی شدید قلت کا شکار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں