وزیراعظم کا ترقیاتی منصوبوں کی فنڈنگ کی قلت دور کرنے کیلئے اہم فیصلہ

ترقیاتی منصوبوں کی فنڈنگ میں تیزی لانے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ نجکاری کمیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کو ضم کرنے کی تیاری کرلی گئی۔ سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو نظام قائم ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نئے بجٹ میں ترقیاتی بجٹ کا حجم بڑھانے اور منصوبوں کی فنڈنگ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے متحرک ہوگئے۔ حکومت نے نجکاری کمیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کو یکجا کرنے کیلئے قانون سازی تیز کردی ہے۔

حکام کے مطابق پرائیویٹائزیشن کمیشن ترمیمی بل 2026 گزشتہ ماہ قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، جس کا مقصد دونوں اداروں کو ایک ہی کمیشن کے تحت لانا ہے۔

مسودہ قانون کے مطابق اب تک سرمایہ کاروں کو دو الگ بورڈز، منظوریوں اور مشیران سے رجوع کرنا پڑتا تھا، تاہم انضمام کے بعد ایک بورڈ، ایک منظوری کا فریم ورک اور ون ونڈو نظام قائم ہوگا۔ نجکاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تمام معاملات ایک ہی بورڈ کے تحت انجام پائیں گے، جبکہ جاری منصوبے، معاہدے اور فنڈز بھی بغیر کسی رکاوٹ نئے کمیشن کو منتقل ہوں گے۔

ترمیمی بل سے وفاقی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ فریم ورک مزید مؤثر اور مضبوط ہوگا، ترقیاتی منصوبوں میں نجی سرمایہ کاری کی پیچیدگیاں کم ہوں گی اور منصوبوں کی تیاری، فزیبلٹی اور فنڈنگ کے مراحل تیز ہوسکیں گے۔

مسودے کے مطابق عوامی فلاح کے منصوبوں میں تاخیر کی وجوہات ختم کرنے، بروقت تکمیل اور بہتر عوامی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی، جبکہ نئے منصوبوں سے تعمیراتی اور آپریشنل شعبوں میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ نجی شراکت داروں کو معاہدوں میں طے کردہ کارکردگی کے معیار پورے کرنا ہوں گے۔

READ  یورپی یونین کی سفیر نے قومی ترانے کی دھن بجا کر سب کے دل جیت لیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں