13 سال بعد مشہور ویڈیو گیم سیریز گرینڈ تھیفٹ آٹو کا نیا حصہ جی ٹی اے 6 دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا۔
جی ٹی اے 6 ابتدائی طور پر پلے اسٹیشن 5 اور ایکس باکس سیریز ایکس/ایس کے لیے دستیاب ہے،نئی گیم کی کہانی امریکی ریاست فلوریڈا سے متاثر خیالی ریاست لیونیڈا اور وائس سٹی میں پیش آتی ہے جس کے مرکزی کردار لوسیا اور جیسن ہیں۔
رپورٹس کے مطابق گیم کا ڈاؤن لوڈ سائز تقریباً 212 جی بی ہے،جبکہ ابتدائی طور پر صرف سنگل پلیئر موڈ دستیاب ہے،گیم کی ریلیز کےحوالے سےگیمرز میں خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے،
متعدد ماہرین اورعالمی میڈیا کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ اس مقبول گیم فرنچائز کے نئے حصے کی ریلیز کے موقع پر دنیا بھرمیں لاکھوں ملازمین اور طلبہ دفاتر اور تعلیمی اداروں سے غیر حاضر رہیں گے۔
یاد رہےکہ راک اسٹار گیمز کا یہ نیا گیم 13 سال کے طویل عرصے بعد ریلیز کیا گیا ہے۔





تبصرے بند ہیں