پاکستان کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات اختتام پذیر

US-Iran talks conclude under Pakistan's mediation

اسلام آباد میں جاری امریکا ایران مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ایرانی حکومت نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں واضح کیا کہ پاکستان کی ثالثی میں ایران امریکا مذاکرات 14 گھنٹے بعد مکمل ہوگئے، تکنیکی ٹیمیں تحریری مسودوں کا تبادلہ کررہی ہیں، جو بعض اختلافات رہ گئے ہیں اس کے باوجود مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ادھر ایرانی میڈیا نے بھی کہا ہےکہ اسلام آباد مذاکرات میں کچھ پیشرفت ہوئی ہے تاہم ماہرین اور تکنیکی سطح پر مزید بات چیت کی ضرورت محسوس کی گئی جس کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد میں مزید بات چیت ہوگی تاکہ ان امور کو حتمی شکل دی جاسکے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران حکومت اس بات پر قائم ہےکہ لبنان میں اس وقت تک مکمل جنگ بندی نہیں ہوئی اور یہ کہ امریکا کی ذمہ داری ہےکہ وہ اسرائیل کو مجبور کرے کہ وہ اس وعدے کو پورا کرے اور ایرانی وفد یہ معاملہ مذاکرات کے کمرے میں موجود پاکستانی ثالث کے سامنے سنجیدگی سے اٹھا رہا ہے۔

READ  سکھر: دیرینہ قبائلی جھگڑوں کا تصفیہ، فریقین پر 24 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانہ عائد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں