وفاقی ایجنٹس نے ذاتی استعمال کی 17 اشیاء ضبط کر لیں: الہان عمر

امریکی ڈیموکریٹک رکنِ کانگریس الہان عمر نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی ایجنٹس نے واشنگٹن ڈی سی میں رہائش گاہ پر علی الصبح چھاپے کے دوران ذاتی استعمال کی 17 اشیاء ضبط کیں۔

تلاشی کے بعد پہلی بار ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے الہان عمر نے دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی محض دکھاوا تھی، جس کا مقصد خوف زدہ کرنا اور سیاسی طور پر دباؤ میں لانا تھا۔

الہان عمر کے مطابق امریکی محکمۂ داخلی سلامتی کے 25 اہلکاروں نے رہائش گاہ پر تقریباً 5 گھنٹے تک تلاشی لی۔
ان کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے موبائل فون، ذاتی نوٹ بکس، ایک قدیم کیمرہ اور صومالی زبان میں بچوں کی ایک کتاب سمیت 17 اشیاء ضبط کیں۔

رپورٹس کے مطابق اہلکار صبح 6 بجے رہائش گاہ پہنچے اور سرچ وارنٹ پر عمل درآمد کے لیے مرکزی دروازہ زور زور سے کھٹکھٹایا۔

الہان عمر نے امیگریشن فراڈ کے ان الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا جن کی بنیاد پر تحقیقات جاری ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ الزامات ثابت نہیں ہوئے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ چھاپے کا مقصد سیاسی مخالفین کو خوش کرنا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مطمئن کرنا تھا۔

ٹرمپ ماضی میں بھی الہان عمر کے خلاف قانونی کارروائی اور ملک بدری کے مطالبات کرتے رہے ہیں۔

الہان عمر نے کہا ہے کہ مجھے کانگریس میں خدمات انجام دینے کا قانونی حق حاصل ہے اور سیاسی دباؤ نہ تو مجھے عہدہ چھوڑنے پر مجبور کر سکتا ہے اور نہ ہی میری آواز خاموش کرا سکتا ہے۔

READ  مستقبل میں ایٹم بم کا استعمال خلا میں ہوگا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں