رواں سال امریکا کے وسط مدتی انتخابات پر ہونے والے اخراجات تاریخ میں سب سے زیادہ ہو سکتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 نومبر کو ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات سب سے مہنگے ترین انتخابات ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انتخابات کے لیے سیاسی اشتہارات پر ہونے والے اخراجات گزشتہ ہفتے تک 10 ارب ڈالرز سے تجاوز کر کے ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔
میڈیا ٹریکنگ گروپ ایڈ امپیکٹ (AdImpact) کے مطابق الیکشن کے دن تک اس رقم کے 11.6 ارب ڈالرز تک پہنچنے کا امکان ہے۔
گروپ نے رپورٹ کیا ہے کہ اس سے قبل 2022ء میں وسط مدتی انتخابات میں اخراجات کا ریکارڈ 8.9 ارب ڈالرز تک رہا تھا، جبکہ 2024ء کے صدارتی انتخابی سلسلے کے اشتہارات پر تقریباً 11.2 ارب ڈالرز خرچ کیے گئے تھے۔





تبصرے بند ہیں