کرینہ و شاہد کپور کی تازہ ملاقات، مداحوں کو پرانی فلم یاد آ گئی

بالی ووڈ کی سابق معروف جوڑی کرینہ کپور اور شاہد کپور ایک بار پھر اپنی گرم جوش ملاقات کے باعث مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے، دونوں کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔

ممبئی میں آئیفا 2027ء کی ستاروں سے سجی پریس کانفرنس میں 46 سالہ کرینہ کپور اور 45 سالہ شاہد کپور نے شرکت کی۔

تقریب میں سلمان خان اور ورون دھون سمیت دیگر فنکار بھی موجود تھے۔

اس موقع پر سب سے زیادہ توجہ اس وقت حاصل ہوئی جب کرینہ اور شاہد مسکراتے ہوئے ایک دوسرے سے ملے۔
کرینہ سیاہ چمڑے کے لباس جبکہ شاہد سفید سوٹ میں ملبوس تھے، دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر مداحوں کو ان کی مشہور فلم ’جب وی میٹ‘ یاد آ گئی۔

دونوں نے آخری بار مارچ 2025ء میں جے پور میں ہونے والے 25 ویں آئیفا ایوارڈز کی پریس کانفرنس کے دوران اسٹیج پر ایک دوسرے سے گرم جوشی سے ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور اور شاہد کپور کے 2004ء میں تعلقات سامنے آئے تھے، تاہم 2007ء میں دونوں کی راہیں جدا ہو گئی تھیں، اس وقت ان کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات اور دوریوں کو علیحدگی کی ممکنہ وجوہات قرار دیا گیا تھا۔

کرینہ نے 2012ء میں سیف علی خان سے شادی کی، جن سے ان کے 2 بیٹے تیمور اور جہانگیر ہیں، دوسری جانب شاہد کپور نے 2015ء میں میرا راجپوت سے شادی کی اور ان کے بھی 2 بچے ہیں۔

READ  سلمان خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی، اب حالت کیسی ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں