پنجاب میں آئندہ دو روز اسموگ کی شدت بڑھنے کا خدشہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

پنجاب میں آئندہ دو روز اسموگ کی شدت بڑھنے کا خدشہ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔

پنجاب کےمختلف اضلاع میں آئندہ دو روز کے دوران اسموگ کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے لاہور سمیت صوبے کے مختلف شہروں کے لیے الرٹ جاری کردیا۔

این ڈی ایم اےکےمطابق لاہور،قصور،گوجرانوالہ،حافظ آباد،ننکانہ صاحب،سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ اور فیصل آبادمیں اسموگ کی شدت بڑھ سکتی ہے۔

جھنگ،خانیوال، ملتان، خانپور، کوٹ ادو اور بہاولپور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی اسموگ اور دھند متوقع ہے،اسموگ کے باعث حدِنگاہ متاثر ہونے اور ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نےخبردارکیا ہے کہ فضائی آلودگی سے سانس لینے میں دشواری، آنکھوں میں جلن اور سانس کی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں، بچوں، بزرگوں اور سانس کے امراض میں مبتلا افراد کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق شہری دوران سفراحتیاط کریں،ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں اور اسموگ ودھند کےدوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

READ  پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے پولیس انفرا اسٹرکچر کو ہونیوالے نقصان کی تفصیلات جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں