خیبرپختونخوا میں غیرقانونی سونے کی کان کنی، مبینہ سرپرستی کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم

خیبرپختونخوا میں سونےکی غیرقانونی کان کنی،مبینہ سرپرستی اور دہشتگردوں کی ممکنہ مالی معاونت کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کردیا گیا۔

اعلامیہ کےمطابق جسٹس ریٹائرڈ اسداللہ خان چمکنی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر کیا گیا ہے،محمد یاسین رضا کمشن کے قانونی مشیر اور ممبر ہونگے۔۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ،شیر اکبر،ایڈیشنل سیکرٹری صحت واصف رحمان اور تین وفاقی تحقیقاتی ادارے کے نمائندے بھی شامل ہونگے ۔

انکوائری کمشن کوہاٹ،نوشہرہ،کرک سمیت دیگر اضلاع میں سونے کی غیرقانونی کان کنی کی تحقیقات کرے گا۔غیر قانونی کان کنی اور کوہاٹ میں پولیس پر حملے کے درمیان ممکنہ روابط کی بھی تحقیقات ہوں گی،اسی طرح پولیس پر حملے کی ممکنہ منصوبہ بندی،مالی معاونت اور سہولت کاری کی تحقیقات بھی کمیشن کے سپردکی گئی ہیں ۔

سیاسی شخصیات،عوامی نمائندوں اورسرکاری افسران کی مبینہ سرپرستی اور سہولت کاری کی تحقیقات ہوں گی۔غیر قانونی کان کنی میں ملوث افراد، گروہوں اور فائدہ اٹھانے والوں کی نشاندہی کی جائے گی۔غیرقانونی کان کنی سے دہشت گردوں کی ممکنہ مالی معاونت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

کمشن غیرقانونی طور پر نکالے گئے سونےکی مقدار اورمالیت کا تخمینہ بھی لگائے گی،قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان،منی لانڈرنگ اور سونے کی اسمگلنگ کی تحقیقات بھی ہوں گی۔

غیرقانونی کان کنی روکنے میں متعلقہ محکموں،ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیاجائےگا،حکومتی احکامات اورکارروائیوں کے باوجود غیر قانونی کان کنی جاری رہنے کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔

کمیشن کو وزیراعظم آفس سےموصول ہونےوالی خفیہ رپورٹ تک بھی رسائی حاصل ہوگی جبکہ نیب اور صوبائی کابینہ کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹس کا بھی جائزہ لے گا۔

READ  وزیراعظم نے 10 روز مزید مانگے ہیں، لانگ مارچ نومبر کے وسط میں ہوگا: امیر جماعت اسلامی

کمیشن کی تحقیقات کسی مخصوص حکومت،محکمے، ادارے یا افراد تک محدود نہیں ہوں گی،کمیشن کو کسی بھی شخص کوطلب کرنے اورمتعلقہ ریکارڈ حاصل کرنےکا اختیارہوگا،

کمیشن کوپولیس تحقیقات کا حکم دینےکا اختیار بھی حاصل ہوگاجبکہ ذمہ داروں کےخلاف فوجداری اورمحکمانا کارروائی سمیت غیرقانونی آمدن کی وصولی کی سفارش کی جائے گی، اعلامیہ میں تمام سرکاری محکموں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو کمیشن سے مکمل تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں