ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن المعروف دی راک ایک بار پھرریسلنگ رنگ میں نظرآئیں گے

ڈبلیوڈبلیو ای کے مداحوں کے لیے بڑی خبر، دی راک نے رنگ میں واپسی کا اعلان کردیا۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کےنامورسپراسٹار اورہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن المعروف دی راک ایک بار پھرریسلنگ رنگ میں نظرآئیں گے،وہ 28 نومبر 2026 کوامریکی شہر ہیوسٹن، ٹیکساس میں ہونے والے ایونٹ ’سروائیور سیریز‘ میں شرکت کریں گے۔

دی راک نے’پیٹ میکافی شو‘میں گفتگو کے دوران ایونٹ میں اپنی شرکت کی تصدیق کی۔ یہ تقریباً دو سال بعد ڈبلیو ڈبلیو ای میں ان کی پہلی پیشی ہوگی۔
رواں سال کا سروائیور سیریز ایونٹ اس لیےبھی اہم ہے کہ 1996 میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں دی راک کے ڈیبیو کو 30 سال مکمل ہو رہے ہیں۔

تاہم ایونٹ میں دی راک کیا کردار ادا کریں گے اور کیا وہ ریسلنگ مقابلے میں بھی حصہ لیں گے، اس حوالے سے تاحال تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

READ  ٹریننگ کے ساتھ 20 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ، نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں