ٹریننگ کے ساتھ 20 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ، نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری

Monthly stipend of 20,000 rupees along with training—great news for the youth.

400 خالی اسامیوں کے لیے بھرتیوں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ، ٹریننگ کے دوران 20 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے ایک معروف ملٹی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ساتھ اشتراک سے 400 خالی اسامیوں کے لیے بھرتیوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے لیے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

اس پروگرام کے تحت منتخب ہونے والے امیدواروں کو 3 ماہ کی لازمی تربیت دی جائے گی، جس کے دوران انہیں 20,000 روپے ماہانہ وظیفہ فراہم کیا جائے گا۔

پی بی ٹی ای حکام کے مطابق کامیابی سے تربیت مکمل کرنے والے امیدواروں کو 45,000 روپے ماہانہ تنخواہ پر ملازمت کی پیشکش کی جائے گی۔

حکام کا بتانا ہے کہ میٹرک اور ایف اے (F.A) کی قابلیت رکھنے والے افراد براہِ راست انٹرویو میں شرکت کر سکتے ہیں، جبکہ انٹرمیڈیٹ یا ڈی اے ای کے نتائج کا انتظار کرنے والے امیدوار بھی اہل قرار دیے گئے ہیں۔

درخواست گزاروں کی عمر 18 سے 32 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ واک ان انٹرویوز کل، 22 اگست 2026 کو صبح 10 بجے پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن، 21-اے کشمیر بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن، لاہور میں منعقد ہوں گے۔

منتخب امیدواروں کی تربیت انٹرویو کے فوراً بعد شروع کر دی جائے گی، جبکہ آن لائن پورٹل پر پہلے سے درخواست نہ دینے والے افراد کو بھی براہِ راست انٹرویو میں شامل ہونے کی اجازت ہوگی۔

READ  ملتان: رحمٰن بابا ایکسپریس حادثے کا شکار، 6 مسافر جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں