’لاش کچن میں دفنائی اور وہیں کھانا بنایا‘، آشنا کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کرنیوالی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات

'The body was buried in the kitchen and the food was cooked there

بھارت میں شوہر کو قتل کرکے اس کی لاش اپنے ہی کچن میں دفنانے والی بیوی نے پولیس تفتیش کے دوران تہلکہ خیز انکشافات کیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2015 میں گجرات کے شہر احمد آباد میں محمد اسرائیل اکبر علی انصاری نامی شخص نے روبی نامی خاتون سے محبت کی شادی کی تھی، اسرائیل اکبر بطور مستری کام کرتا تھا اور اپنی اہلیہ اور 2 بچوں کے ہمراہ احمد آباد کے علاقے سرکھیج میں رہائش پذیر تھا۔

سفاک بیوی نے اپنے شوہر کا قتل کیوں کیا؟
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ چند سال قبل روبی نے عمران واگھیلا نامی شخص سے تعلقات استوار کرلیے جس کے بعد روبی کو اسرائیل اکبر اپنے اور عمران کے درمیان کھٹکنے لگا، رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد روبی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات خراب ہوگئے۔
اس کے بعد روبی نے اپنے عاشق اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے ہی شوہر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا، ایک رات روبی نے عمران واگھیلا اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سوتے ہوئے شوہر پر چاقو سے حملہ کیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔

پولیس کو اسرائیل کی باقیات کیسے ملی؟
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمان نے روبی اور اسرائیل کے گھر کے کچن میں ہی ایک گڑھا کھود کر اسرائیل کی لاش کو وہاں دفنادیا، بعد ازاں اس پر نمک چھڑک کر سیمنٹ اور ٹائلوں کی مدد سے کچن کو اپنی پہلے جیسی حالت میں ہی بحال کردیا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ایک سال تک قتل کی واردات کا علم کسی کو بھی نہ ہوسکا تاہم اطلاع ملنے پر پولیس نے تفتیش کیلئے عمران واگھیلا اور روبی کو گرفتار کرلیا، پوچھ گچھ کے دوران عمران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو اس جگہ لے گیا جہاں مقتول کو دفن کیا گیا تھا، کچن کی کھدائی کے دوران پولیس کو اسرائیل کے بال اور ہڈیوں سمیت اس کی باقیات مل گئیں۔

READ  ایران اور 3 یورپی ممالک کے درمیان جمعہ کو جوہری مذاکرات ہوں گے

ملزمہ کا پولیس کو بیان
دوسری جانب برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس تفتیش کے دوران ملزمہ روبی نے بتایا کہ ‘ اسرائیل کو قتل کرنے کے بعد اگر کوئی مجھ سے میرے شوہر کے بارے میں پوچھتا تو میں یہ سب کو یہی بتاتی کہ اسرائیل ملازمت کیلئے دبئی گیا ہوا ہے، درحقیقت ہم اسے قتل کرکے کچن میں دفنا چکے تھے، اس کے بعد میں نے 2 ماہ تک اسی کچن میں کھانا پکا کر اپنے بچوں کو کھلایا اور پھر عمران کے پاس رہنے چلی گئی‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں