ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے،صوابی اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع ہے،لاہور،سیالکوٹ، نارووال،شیخوپورہ، فیصل آباد، اوکاڑہ، خانیوال، ملتان، خانپور،کوٹ ادو اور بہاولپور میں دھند اور اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی توقع ہے،بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہےگا، گلگت بلتستان میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

READ  شادی کی سالگرہ کے موقع پر شنیرا اکرم کی وسیم اکرم کے لیے محبت بھرا پیغام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں