خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے بعد 5 آرڈیننسز کے اجرا کی تیاری، وفاقی کابینہ نے سمری منظور کرلی

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کےنفاذ کےبعد 5 آرڈیننسز کے اجراء کی تیاری جاری ہے اور وفاقی کابینہ نے صوبے سے متعلق پانچ آرڈیننسز سے متعلق سمری کی منظوری دے دی ۔صوبائی اسمبلی اختیارات، سپیکرو ڈپٹی اسپیکرکی مراعات اور خصوصی اقدامات سے متعلق آرڈیننسز شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارت قانون و انصاف کی سمری کی منظوری دی ، صدرمملکت آصف علی زرداری کی جانب سے جلد آرڈینسز جاری کیے جائیں گے ، گورنرخیبرپختونخوا نےیہ آرڈیننسز منظوری دینے کے بعد صدرمملکت کو اجراء کیلئے ارسال کیے ۔

آرڈیننسز میں خیبر پختونخوا اسپیشل انیشیٹیوز آرڈیننس 2026 ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر(تنخواہیں، الاؤنسز اور مراعات) آرڈیننس ، خیبرپختونخوا سوسائٹیز (رجسٹریشن) ترمیمی آرڈیننس 2026 ، صوبائی اسمبلی (اختیارات، استثنیٰ اور مراعات) آرڈیننس 2026 ، اسپیشل انیشیٹیوز آرڈیننس 2026 (نامزد اضلاع) شامل ہیں۔

READ  امریکا اور فلپائن کے درمیان اہم تجارتی معاہدہ طے پا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں