گجرات: ٹک ٹاک کمنٹ کے معاملے پر تنازع، فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

سوشل میڈیا پر ہونے والی تلخ کلامی جان لیوا جھگڑوں کی وجہ بننے لگی۔ گجرات میں ٹک ٹاک پر کمنٹ کے معاملے پر دو نوجوانوں کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا، جس کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گجرات کے علاقے کیرنوالہ میں مقتول نعیم اور ملزم مجتبیٰ کے درمیان ٹک ٹاک کے کمنٹس پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔ نوجوان نعیم کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول نعیم اور ملزم مجتبیٰ کے درمیان ٹک ٹاک کے کمنٹ باکس میں تنازع چل رہا تھا۔ واقعے کے بعد نعیم کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی، جبکہ ملزم مجتبیٰ تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔

READ  بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں