لاہور: جرمن کاروباری وفد کا اپٹما ہاؤس کا دورہ، تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

جرمن امپورٹرز ایسوسی ایشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیکل آرٹز کی قیادت میں جرمن وفد نے اپٹما ہاؤس لاہور کا دورہ کیا۔ ملاقات میں پاکستان جرمنی تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپٹما اور جرمن وفد نے دوطرفہ تجارت بڑھانے، ٹیکسٹائل شعبے میں تعاون اور پائیداری کے عالمی معیارات پر عملدرآمد بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔ جرمن امپورٹرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت کی عالمی معیار پر عملدرآمد کی کوششوں کو سراہا۔

ڈاکٹر مائیکل آرٹز نے کہا کہ جرمنی پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ جرمن ادارہ وی ایف آئی پاکستان کے برآمد کنندگان اور جرمن درآمد کنندگان کے درمیان تعاون اور کاروباری روابط بڑھانے کے لیے معاونت فراہم کرے گا۔

چیئرمین اپٹما اسد شفیع نے کہا کہ جی ایس پی پلس پاکستانی برآمدات کو یورپی منڈی میں بنگلہ دیش اور سری لنکا جیسے حریف ممالک کے مقابلے میں مسابقتی برتری فراہم کرتا ہے۔ جی ایس پی پلس کے تحت 2013 سے اب تک یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات میں 73 فیصد جبکہ جرمنی کو برآمدات میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔

READ  زین العابدین کے 2 اغوا کار گرفتار، نوجوان کو قتل کرنے کا انکشاف، لاش برآمد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں