لکی مروت میں دہشتگردی کی کوشش ناکام، خودکش حملہ آورہلاک

پولیس نے لکی مروت میں فتنہ الخوارج کی دہشتگردی کی کوشش ناکام بنادی۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی کے خفیہ اطلاع پر آپریشن میں خودکش حملہ آورہلاک کردیا گیا جبکہ ہلاک دہشتگرد سے آئی ای ڈی سےبھری گاڑی برآمد کرلی گئی۔

سی پی او کے مطابق گاڑی میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والی آئی ای ڈی تیارکی گئی تھی، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے خودکش حملہ آور کے افغان شہری ہونے کی اطلاعات ہیں، تاہم اس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بروقت کارروائی کے ذریعے بڑے سانحے کو ناکام بنانے پر لکی مروت پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا، اور کہا کہ فتنۃ الخوارج کے مذموم مقاصد خاک میں ملا کر پولیس کے جوانوں نے درجنوں قیمتی جانیں بچائیں۔ فتنہ الخوارج کو نشان عبرت بنا کر دم لیں گے۔

READ  شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ڈاڈلانی کی ماہانہ آمدن سامنے آ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں