شادی کی سالگرہ کے موقع پر شنیرا اکرم کی وسیم اکرم کے لیے محبت بھرا پیغام

Shaniera Akram's loving message to Wasim Akram on their wedding anniversary

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بالر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے شادی کی 12ویں سالگرہ کے موقع پر دل کو چھو لینے والا پیغام شیئر کیا۔

وسیم اور شنیرا اپنی شادی کی بارہویں سالگرہ مناتے ہوئے ماضی کی یادیں تازہ کر رہے ہیں۔ اس موقع پر شنیرا نے سوشل میڈیا پر ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر اور پکچر مونٹاج کے ساتھ محبت بھرا پیغام شیئر کیا اور شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ "دل کی سننا اتنا ہی ضروری ہے جتنا خوابوں کے پیچھے چلنا، اور جب قسمت مہربان ہو تو یہ دونوں چیزیں زندگی کو ایک پریوں کی کہانی میں بدل دیتی ہیں۔” شنیرا نے مزید کہا کہ یہ ہماری محبت کی کہانی کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے، وسیم مجھے ہمیشہ خوش اور مسکراتا رکھتے ہیں، چاہے ہم قریب ہوں یا میلوں کے فاصلے پر، آپ میرے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

انہوں نے اپنے اس سفر میں ساتھ دینے اور اعتماد کرنے والے تمام چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ شنیرا کی اس محبت بھری پوسٹ پر صارفین نے منفرد تبصروں کے ساتھ جوڑا مبارکباد پیش کی۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم کی یہ دوسری شادی ہے، ان کی پہلی اہلیہ ہما 2010ء میں بیماری کے باعث انتقال کر گئی تھیں، جبکہ 2012ء میں وسیم نے آسٹریلوی شہری شنیرا سے دوسری شادی کی تھی۔

READ  ایران جنگ: وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کی تصدیق کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں